Welcome To
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہماری فلاح و بہبودی کے لئے آیا اور خوش بختوں نے اس میں عبادات کا بالخصوص و بالخلوص اہتمام کیا اور اس وبائی دور میں بھی اللہﷻ کی عبادت میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔ اور حتی الامکان حسب سابق نماز روزے و تراویح کا اہتمام انصرام کیا۔ اللہﷻ ہم سب کی عبادات کو شرف مقبولیت عطا فرمائے۔ دوستو! آپ اگر اردو عربی فارسی اور ہندی انگلش میں پوسٹ تیار کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شائع کرکے احباب سے دادو تحسین حاصل کرتے ہیں اور اپنے مافی الضمیر کو خوبصورت پوسٹ میں ملبوس کرکے مسلمانوں تک پہنچاتے ہیں تو بیشک یہ کام آپ کا قابل مبارک باد ہے۔ اور جب ہوسٹ تیار کرتے ہیں تو آپ کو کیلیگرافی کی بھی ضرورت پڑتی ہوگی۔ جس میں عمدہ اور خوبصورت ڈیزائن میں رمضان المبارک اور عید سعید لکھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ اپنے ہوسٹ پہ لگا کر اس کی خوبصورتی کو مزید نکھار و حسن دیتے ہیں۔۔ تو آپ کے لئے ہم لائیں۔ خوبصورت کیلیگرافی کا دلنشین مجموعہ جس میں مختلف اقسام کی کیلیگرافی آپ کو ملیں گی ۔۔ جسے دیکھ کر یقیناً آپ خوش ہو جائیں گے۔ پیش ہے
بہت بہت شکریہ محترم
ReplyDeleteماشاءاللہﷻ ۔۔۔خوشی ہوئی کہ آپ نے کمنٹ کیا۔۔۔ کسی قسم کی ضرورت ہو تو ہمیں آگاہ فرمائیں۔ ہم دستیاب کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Delete