کیا اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے سیرت النبی ﷺ پر کوئی کتاب نہیں لکھی ہے؟ ایک ہزار کم و بیش آپ کی تصنیفات ہونے کے باوجود سیرت النبی ﷺ پر انہوں نے کام نہیں کیا؟ اس قسم کے اعتراض دیوبندی وہابی کرتے ہیں۔ لیکن اس بات میں کہاں تک سچائی ہے آج آپ کو پتہ چل جائے گا ۔
امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی خداداد عظمت و شان اور علمی مقام کا اعتراف نہ صرف اپنوں کو ہے بلکہ بے گانے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ مگر مخالفین ہی میں کچھ حاسد اس درجہ بغض و عناد رکھتے ہیں کہ اپنے اکابر علماء کے فرامین سے بھی اتفاق نہیں رکھتے اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ پر اپنی بدفہمی اور بغض و عناد کی وجہ سے بے سرو پا اعتراضات کرتے رہتے ہیں جن کا جواب علماء اہلسنت اور مجاہدین اہلسنت بروقت دیتے رہتے ہیں۔ مگر حسد کی آگ میں جلے بھنے دیوبندی وہابی اپنی اس نازیبا حرکت سے باز نہیں آتے۔ انہی اعتراضات میں سے ایک اعتراض دیوبندی وہابی یہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ حضرت کے متعلق سنی حضرات دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک ہزار کتب و رسائل انہوں نے تصنیف فرمائی اور بڑے عاشق رسول ﷺ ہیں مگر حالت یہ ہے کہ سیرت النبی ﷺ پر ایک بھی کتاب انہوں نے نہیں لکھی ہے۔ جو ان کی ناواقفیت اور بے خبری پر دال ہے۔ کیونکہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے عشق رسول ﷺ کا اعتراف تو خود ان کے اکابر علماء نے کیا ہے اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی تصنیفات اس بات پر شاہد ہیں کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے بہت کچھ تحریر فرمایا ہے۔ باوجود اس کے دیوبندی وہابی اعتراض کرتے ہیں جس کا جواب ویڈیو کی شکل میں دیا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے یہاں 👇👇 کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں 👇👇👇
لیکن حضرت علامہ محمد عیسیٰ رضوی صاحب حفظہ اللہ نے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی تصنیفات سے ماخوذ سیرت النبی ﷺ کی ضخیم کتاب جو چار جلدوں پر مشتمل ہے ترتیب فرمایا ہے۔ اس کتاب کے متعلق حضرت علامہ عبد الستار ہمدانی مصروف صاحب اسی کتاب کی تقریظ میں تحریر فرماتے ہیں:
” امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ کے تعلق سے سیرت کی یہ کتاب اس اعتبار سے بھی اور زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ غیروں کے اس اعتراض کا دندان شکن اور مسکت جواب ہے کہ امام احمد رضا بریلوی نے اگر چہ ایک ہزار سے زائد کتابیں تصنیف کیں، مگر سیرت الرسول کے تعلق سے کچھ نہیں لکھا اگرچہ یہ اعتراض بے بنیاد اور لایعنی تھا مگر معترضین کی زبان دوزی کے لیے ہم اس کتاب کو فخر وانبساط کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔“
(سیرت مصطفی جان رحمت، اول، ص ۵۱)
اس کتاب ” سیرت مصطفی جان رحمت ﷺ “ کو pdf فائل میں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے جس کا لنک افادۂ عام کے لیے یہاں شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس پر کلک کرکے آپ آن لائن پڑھ بھی سکتے ہیں اور اگر ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں تو یہ بھی ایک کلک میں کر سکتے ہیں۔
سیرتِ مصطفےٰ جانِ رحمت ﷺ
Seerat-e-Mustafa Jane Rahmat
Download And Read Book
دوستو! امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اس کے لنک کو آپ اپنے احباب میں شیئر کریں، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اسے چاہیں تو شیئر کر سکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا 🌹۔
آپ اگر ہمیں کوئی رائے دینا چاہیں تو نیچے کمینٹ باکس میں دے سکتے ہیں۔
Hello Friends!
इस Website पे आप आए, मुझे खुशी हुई, आर्टिकल पढ़ने के बाद आपके भी दिल में कोई Question हो या कोई Suggestions हो तो Comment Box में ज़रुर बताएं, आप के हर Comment का Reply जल्द से जल्द देने की कोशिश होगी और आपके Suggestions पर विचार किया जाएगा..... ✍️ 𝐑𝐢𝐟𝐚𝐭 𝐓𝐞𝐜𝐡