السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر آپ کو مضامین وغیرہ تحریر کرتے رہتے ہیں یا وعظ و نصیحت کرتے ہیں تو آپ کو احادیثِ مبارکہ کو تلاش کرنے کی ضرورت پڑتی ہوگی۔ جس کے لیے آپ کئی ساری کتابیں کھنگال دیتے ہوں گے۔ پھر بھی بسا اوقات آپ کو کامیابی نہیں ملتی ہوگی۔ مگر آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے پہلے جو کام بہت مشکل لگتے تھے اب وہی کام ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت ہی آسان ہو چکے ہیں۔ انہیں میں سے ایک کام احادیث مبارکہ تلاش کرنا بھی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو حدیثِ نبوی ﷺ آن لائن کیسے تلاش کرنی ہے اس کے متعلق معلومات فراہم کرنے والا ہوں۔
پہلے ٹیلی گرام پر اکانٹ بنانا ہوگا
جی ہاں! اپنی ضرورت و خواہش کے مطابق جس حدیث کی آپ کو تلاش ہے وہ منت جائے گی، مگر تلاش کرنے کے لیے جو طریقہ بتانے والا ہوں ، اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا ۔ اور اگر آپ کے پاس پہلے ہی سے ٹیلی گرام ایپ پر اکاؤنٹ ہے تو اچھی بات ہے۔ ورنہ ٹیلی گرام پر اکاؤنٹ کیسے بناتے ہیں؟ یہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔ 👇👇👇👇👇👇
اب حدیث شریف کیسے تلاش کریں گے؟
آپ نے ٹیلی گرام پر اگر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے تو اب آپ حدیث شریف کیسے تلاش کریں گے؟ اس کے لیے اگر یہاں لکھ کر بتاؤ تو کافی وقت اور دقت بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے میں نے باضابطگی کے ساتھ ایک ویڈیو آپ کے لیے بنا کر اپنے یوٹوب چینل پر اپلوڈ کر دیا ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر جب چاہیں، اور جس وقت چاہیں اپنی مرضی کے مطابق حدیث شریف تلاش کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے اس پر کلک کرکے ویڈیو دیکھ کر جان سکتے ہیں کہ کیسے کیا کچھ کرنا ہے۔
حدیث شریف کا ترجمہ کیسے کریں؟
اب جبکہ آپ نے حدیث شریف کی تلاش کیسے کرنی ہے یہ معلوم کر لیا ہے۔ تو چونکہ یہ ساری حدیثیں عربی میں ہوتی ہیں ان کا ترجمہ جاننا بھی ایک ضروری امر ہے۔ لہذا اب آپ کے ذہن میں ایک ہی سوال ابھر رہا ہوگا کہ ان احادیثِ مبارکہ کا ترجمہ ہم کہاں اور کیسے کریں؟ اس ابھرتے ہوئے سوال کا جواب بھی ہم آپ کو یہیں دے دیتے ہیں۔
قارئین ! ٹیلی گرام کا جو آفیشیل ایپ ہے اس میں حدیث شریف کے ترجمہ کرنے کی سہولت نہیں ملتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو ٹیلی گرام کا ایک دوسرا ایپ ہے جس کا نام "پلس میسینجر" ہے، یہ ایپ بھی آپ کو پلے سٹور پر بآسانی مل جائے گا ، ویسے میں نے آپ کی سہولت کے لیے نیچے اس ایپ کا لنک بھی دے دیا ہے اس پر کلک کرکے آپ براہ راست پلے اسٹور سے اس ایپ کو ڈاون لوڈ کر لیں:
اس ایپ کا لنک یہ ہے 👇
نیز آپ نے حدیث کیسے تلاش کرنی ہے اس پر اوپر والا جو ویڈیو ہے وہ آپ نے دیکھ لیا ہے تو آپ کو پتہ چل چکا ہوگا کہ حدیث شریف کے لیے آپ کو عربی کیبورڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ورنہ کامیابی نہیں ملے گی۔ لہٰذا اگر آپ کے موبائل میں عربی کیبورڈ نہیں ہے تو گوگل کیبورڈ کیسے اپنے موبائل میں استعمال کریں گے طریقہ اس ویڈیو کو دیکھ کر آسانی کے ساتھ سیکھ سکتے ہیں
جی بورڈ کے اور بھی دوسرے یوزفل فیچرز کی معلومات کے لیے آپ ان ویڈیوز کو بھی یکے بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں
اور بھی کوئی بات پوچھنی ہو تو نیچے کمنٹ باکس ہے لازمی پوچھیں۔۔ یا مزید کس بارے میں ویڈیو اپلوڈ کیا جائے ؟ کوئی مشورہ دینا چاہیں تو ہمیں خوشی ہوگی
Nice information
ReplyDelete