صوبہ جھارکھنڈ کے ڈالٹین گنج میں ایک جوڑے نے ریلوے اسٹیشن پر ہی مانگ میں سیندور بھر کر شادی رچا لی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں رشتے میں بھائی بہن ہیں۔ دونوں نے اس طرح شادی کر کے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی اور ایک ساتھ رہنے کی صد پر اڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں (لڑکا، لڑکی) کے گھر والوں کو جب اس کی خبر ملی تو جم کر ہنگامہ شروع ہو گیا۔
گھر والوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
معاملہ جھاڑکھنڈ صوبہ کے ملامو کے قریب ڈالٹین گنج کا بتایا جا رہا ہے۔ اور لڑکا رشتے میں لڑکی کا ممیرا بھائی ہے۔ دونوں کے گھر والوں کے درمیان بڑھتی نااتفاقی کے بعد پولیس لڑکا اور لڑکی دونوں کو تھانے لے آئی ہے۔ اور دونوں کے گھر والوں میں صلح کروائی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں موبائل پر ایک دوسرے سے کافی دنوں سے بات چیت کرتے تھے۔ جب اس کی بھنک گھر والوں کو لگی تو ان لوگوں نے بھائی بہن سمجھ کر اسے نظر انداز کرتے رہے مگر ان دونوں کے درمیان تو کچھ اور ہی پروان چڑھ رہا تھا۔
یہ واقعہ کب کا ہے؟
12 جنوری 2024 بروز جمعہ لڑکی چھتیس گڑھ سے ڈالٹین گنج پہنچ گئی اور اس لڑکے سے ملی، جس کے بعد لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سیندور بھر کر اس سے شادی کر لی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ دونوں نے ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں بھی کھائی۔ لڑکا پلامو کے پتن کا رہنے والا ہے اور اس کی عمر 20 سال ہے جبکہ لڑکی ابھی نابالغ بتائی جا رہی ہے کیونکہ اس کی عمر 17 سال ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی چھتیس گڑھ اپنے گھر سے بھاگ کر آئی اور شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ رہنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر شادی کی بات گھر والوں کو معلوم ہوئی تو گھر والے سکتے میں آ گئے۔ نیز گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو سکتا ہے حالانکہ دونوں کے گھر والوں کو پولیس نے سمجھا بجھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کے بعد دونوں کے گھر والوں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ باوجود اس کے دونوں ایک ساتھ رہنے کی ضد کر رہے ہیں۔ پولیس معاملے میں احتیاط کے لیے نگرانی رکھ رہی ہے۔
نوٹ: یہ خبر "لائیو ہندوستان" اور " نیوز 18 ہندی" ای نیوز پیپر سے ماخوذ ہے۔اس پر کلک کرکے وہ نیوز جو ہندی زبان میں ہے، پڑھ سکتے ہیں ۔
محترم قارئین! آپ کو اگر ہماری یہ کوشش اچھی لگتی ہے تو ہماری حوصلہ افزائی کے لیے اپنے احباب کو یا واٹس ایپ گروپ میں اس کے لنک کو شیئر فرمائیں۔ اور اگر کوئی مشورہ اس ویب سائٹ کی بہتری کے تعلق سے آپ دینا چاہیں تو نیچے کمینٹ باکس میں ضرور دیں۔ ہمیں آپ کے مشورے پر خوشی ہوگی، اور حتی الامکان اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
Hello Friends!
इस Website पे आप आए, मुझे खुशी हुई, आर्टिकल पढ़ने के बाद आपके भी दिल में कोई Question हो या कोई Suggestions हो तो Comment Box में ज़रुर बताएं, आप के हर Comment का Reply जल्द से जल्द देने की कोशिश होगी और आपके Suggestions पर विचार किया जाएगा..... ✍️ 𝐑𝐢𝐟𝐚𝐭 𝐓𝐞𝐜𝐡